بدھ, 18 مئی 2022


انجینئرانورعلیم خانزادہ راجپوت انٹربورڈکراچی کےناظم امتحانات مقرر

کراچی: انٹربورڈکراچی کے ناظم امتحانات کےلئےانجینئرانورعلیم خانزادہ راجپوت کوتعینات کردیا گیا۔

انجینئر انور علیم خانزادہ راجپوت کی تعیناتی کا محکمہ بورڈز و جامعات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انجینئر انور علیم خانزادہ راجپوت کو وزیر اعلیٰ سندھ نے تعلیمی بورڈ نواب شاہ کے بانی کنٹرولر کا اضافی چارج دیا تھا، جو ایک سال سے زیادہ رہا۔

اس ضمن میں سندھ بھر کے ایگزامینیشن بورڈز میں سب سے پہلے ایس ایم ایس پر طالب علموں کو رزلٹ دینے کے ساتھ ساتھ گلوبل لیڈر شپ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment