راولپنڈی : راولپنڈی بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نےدوسرےسالانہ امتحانات برائے2022کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان میٹرک(سیکنڈ اینول) 2022میں 17713امیدواران نے داخلہ لیاجبکہ 17608 امیدواران شامل امتحان ہوئے، مذکورہ امتحان میں 12186 طلباجبکہ5422طالبات نے حصہ لیا،ریگولر امیدواران کی تعداد18اور پرائیویٹ امیدواران کی تعداد17590 تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ امتحان میں 4087امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ13446فیل ہوئے،کامیابی کا تناسب23.22فیصد رہا۔ طالبات کی شرح کامیابی35.29 فیصد جبکہ طلباء کی شرح کامیابی17.85فیصد رہی،102امیدواران غیرحاضر ہوئے۔
ترجمان تعلیمی بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پربھی ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔