بدھ, 15 جنوری 2025


لڑکیوں کی تعلیم پربین الاقوامی کانفرنس تاریخی کامیابی ہوگی،وفاقی وزیرتعلیم

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی سے ناروے کے سابق وزیر اعظم کیل میگنے بونڈیوک کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں تعلیم کے شعبے میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ۔ہم نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اپنے تمام وسائل کو متحرک کر دیا ہے ۔ حکومت پاکستان نے بھی تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے ۔

وزارت تعلیم دیگر وزارتوں سے مل کر سکولوں تک رسائی، محدود انفراسٹرکچر، اساتذہ کی تربیت کے معیار اور بچوں کی غذائیت کے مسائل حل کر رہی ہے ۔ ہماری کوششوں سے آبادی کے لحاظ سے سکول نہ جانے والے بچوں کا فیصد کم ہو رہا تاہم مجموعی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی میں ثقافتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس تاریخی کامیابی ہوگی۔ دنیا بھر کے مذہبی سکالرز نے لڑکیوں کی تعلیم کے مقصد کی حمایت کی۔ پاکستان نے اسلامی ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق غلط فہمی ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment