منگل, 14 جنوری 2025


پی ایس ایل10میں کئی نامورپلیئرزاسکواڈکاحصہ بننے سےمحروم

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں کئی نامور کرکٹرز فرنچائزز کے اسکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔
فرنچائزز نے جہاں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈز کا حصہ بنایا وہیں کچھ کرکٹرز پی ایس ایل 10 میں جگہ بنانے سے محروم رہ گئے

ان نامور کرکٹرز میں سابق کپتان سرفراز احمد سمیت، ٹم ساؤتھی، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، مجیب الرحمان، ایشٹن ایگر، کرس لین، کوپر کانوولی، ڈینیل سیمز، جیسن بہرینڈروف، مارک اسٹیکیٹے، موئیسز ہینریکس، عثمان خواجہ، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، شکیب الحسن، جو کلارک، لوری ایونز، ٹائمل ملز، جمی نیشم، عمران طاہر، ریضا ہینڈرکس، تبریز شمسی، چرِتھ اسالنکا، ایون لیوس شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment