منگل, 14 جنوری 2025


احمد شہزادنےپی ایس ایل ڈرافٹ میں نام شامل کیےجانےپرکرکٹ بورڈ کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام شامل کیے جانے پر کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈپر تنقید کا نشتر برسائے اور سوال کیا کہ انکا نام پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے کیوں شامل کیا گیا۔

اوپنر نے الزام عائد کیا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو صرف پروموشنل مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی نہ ہی ان کا یا ان کے ایجنٹ کا اس ڈرافٹ سے کوئی تعلق ہے، میرا پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ میرٹ کی کمی اور تعلقات کو ٹیلنٹ پر ترجیح دینے کی بنیاد پر تھا، میں اپنے اس فیصلے پر قائم ہوں۔

یاد رہے کہ سال 2023 میں احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کی بنیاد پر انکا نام ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment