جمعرات, 20 فروری 2025


اسلام آباد میں جشنِ بہاراں فروری کے آخری ہفتےہومنایاجائےگا

اسلام آباد میں جشن بہاراں 25 تا 27 فروری منایا جائے گا۔

ا س حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ہفتہ کے روز اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ڈی اے اور ڈی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر میں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں 25، 26اور 27فروری کو جشن بہاراں کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ جشن بہاراں کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام ادارے مؤثر کوآرڈینیشن یقینی بنائیں، جشن بہاراں کی تقریبات کے حوالے سے اگلے ہفتے سے سپورٹس کمپلیکس میں باقاعدہ ریہرسل کا آغاز کیا جائے۔

جشن بہاراں کی تقریبات کے حوالے سے پورے اسلام آباد میں تشہیر اور سٹی برینڈنگ بھی کی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment