جمعرات, 20 فروری 2025


ثانوی تعلیمی بورڈکےتحت ہونےوالا سالانہ ہفتہ طلباملتوی

ثانوی تعلیمی بورڈ نے سالانہ ہفتہ طلباملتوی کردیا

ثانوی تعلیمی بورڈکے سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد کے مطابق 19فروری 2025 سے شروع ہونے والا سالانہ ہفتہ طلبہ 2024-2025 کا پروگرام ملتوی کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہرنے بتایا کہ ہفتہ طلبہ کا پروگرام جو 19فروری تا 26فروری تک منعقد کیا جانا تھا پروگرام میں اسکولوں کی کثیر تعداد نہ آنے اور اسکولوں میں جاری جماعت نہم و دہم کے آزمائشی امتحانات ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیاگیا ہے۔

بعد ازاں 2023-2024 میں منعقد ہونے والے ہفتہ طلبہ اور انٹر اسکولز اسپورٹس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب بروز جمعرات 27 فروری 2025کو بورڈ کے کانفرنس میں ہال میں منعقد کی جا ئے گی اس سلسلے میں متعلقہ اسکولوں کو جلد ہی اطلاع کر دی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment