لاہور میں رمضان بازاروں کا اہتمام کیا جائے گا اور شہر بھر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا۔
ہرتحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔ ان میں 7دکانیں پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحوں اور دیگر اشیا جبکہ 3 دکانیں گوشت کے لیے مختص ہوں گی۔