قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی۔
سرفراز احمد نےاپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہر کھلاڑی کو کسی نہ کسی وقت کرکٹ کو خیرباد کہنا پڑتا ہے، جب میں محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا تو خود کھیل کو چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کراچی میں اپنے آبائی علاقے بفرزون اور بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہاں کے لوگوں نے مجھے بےحد پیار کرتے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کی شروعات بھی کراچی کی انہی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ سے کی، ہوسکتا ہے کہ میری آنے والی زندگی بھی وہیں گزرے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیریئر میں میری کامیابی کا راز انہی گلیوں کی کرکٹ اور محنت میں پوشیدہ ہے۔