آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔
آسٹریلوی ٹیم کے لاہور پہنچنے والے پہلے دستے میں کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔
تفصیل کے مطابق 15 کھلاڑیوں سمیت آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 17 رکنی دوسرا دستہ کچھ دیر میں لاہور پہنچ پہنچے گا۔
دوسری جانب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔