اتوار, 24 نومبر 2024


تیسرا بلدیاتی انتخابات بدنظمی کا شکار!

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلےسے متعلق انکشافات کرتے ہوئے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پہلے 2 مرحلوں کے مقابلے میں زیادہ بدنظمی اور انتشار کا شکار دکھائی دیئے۔ چیف ایگزیکٹو فافن شاہد فیاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فافن کے مشاہدہ کاروں نے انتخابی قواعدو ضوابط کی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے 13045 واقعات رپورٹ کیے۔پولنگ اسٹیشن سے موصول شکایات کی اوسط شرح 5.9 رہی۔ پنجاب کے 1952 پولنگ اسٹیشنز سے 11429 جب کہ کراچی کے 232 پولنگ اسٹیشنز سے 1616 شکایات رپورٹ کی گئیں۔ کراچی سے سب سے زیادہ شکایات پولنگ اسٹیشنز کے تاخیر سے کھلنے کی موصول ہوئیں۔ پنجاب کے 51 فیصد اور سندھ کے 57 فیصد پولنگ اسٹیشنز سے ووٹرکی رازداری برقرار رکھنے کے آئینی حق کی خلاف ورزی رپورٹ کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment