ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک ہے، دن رات انصاف کاڈھونگ رچانے والے اب انصاف ہونے پر کیوں چلارہے ہیں کیا عمران خان قانون سے بالا تر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی مانگتے ہیں جب کہ آج صفائی دینے سے بہتر ہے کہ عمران خان اس وقت اپنے کارکناں کو نہ بھڑکاتے۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے اور خواب میں بھی انہیں ڈراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو پولیس سے چھڑواکر قانون کی دھجیاں بھی اڑائیں ہیں اگر عمران خان میں اتنی جرات تھی تو لندن پولیس سے اپنا بھانجا چھڑالیتے۔
انصاف کاڈھونگ رچانے والے انصاف ہونے پرچلارہے ہیں، پرویز رشید
- 15/11/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2103 K2_VIEWS
Leave a comment