ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)لائن آف کنٹرول کے عوام کا حوصلہ بلند کر نے کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اپنے آبائی حلقہ انتخاب کے سرحدی قصبہ چکوٹھی پہنچ گئے چکوٹھی کے مقام پر عوام کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کا شاندار استقبال کیا گیا پاکستان
وزیراعظم نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سے کوئی دراندازی نہیں ہورہی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کردی ، سرحدی علاقوں کے عوام کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں ماضی کی طرح اپنے گھروں کو مورچوں میں تبدیل کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کریں گے ، بھارت کو یہاں سے آگے بڑھنے کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا ہو گا، ایل او سی پر آباد سویلین آباد ی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام بہادری سے بھارت کا مقابلہ کررہے ہی۔
سول ڈیفنس کمیٹیوں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند حکمران جنگی جنو ن میں مبتلا ہیں ۔ ایل او سی کے اس پار بسنے والے ہمارے وجود کا حصہ ہیں انہیں تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے ۔ وہ وقت دور نہیں جب سری نگر کے لا ل چوک میں پاکستانی پرچم لہرایا جائے گا۔
بھارت نے اگر تحریک سے سبق نہ سیکھا تو بھارت کے اندر ایک اور پاکستان بن کر رہے گا ۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی جس طرح جرات مندانہ انداز میں ترجمانی کی اس نے بھارتی اقتدار کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، قبل ازیں سپریم کورٹ بار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی قائم کریں گے ۔غریب اور مظلوم عوام کو فوری اور سستا انصاف انکی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا ، وکلا نے اس عزم کا اظہارکیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے مظلوم عوام کی آواز کو ہر سطح پر بلند اور تحریک آزادی کی کامیابی تک اپنا بھر پور رول ادا کرتے رہیں گے