جمعہ, 20 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بھارت جنگ سے باز رہے ،مزاکرات کا راستہ اپنائے!

ایمزٹی وی(کشمیر):نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلٰی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پاکستان اور بھارت کو جنگ وجدل سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ جنگ کی صورت میں کنٹرول لائن کے دونوں طرف غریب کشمیری مارے جائیں گے۔ مسائل کو حل کرنے کا واحدراستہ صرف اور صرف پر امن مذاکرات ہیں ٗ بی جے پی حکومت ریاست کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اس روش کے خطرناک نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ وہ نیشنل کانفرنس کے بانی اور ریاست کے سابق وزیر اعلی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے 33ویں یوم وصال کے موقع پر تعزیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب نے بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدکشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عرصہ دراز سے بھارت کے مختلف اذیت خانوں میں بلا جواز نظربندوں کو جو پندرہ،سولہ، اٹھارہ اور بیس بیس سالوں سے قید ہیں ان کو کشمیر منتقل کیا جائے یا ان کے حق میں ضمانتیں دی جائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment