اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دیں

 
ایمز ٹی وی (مظفر آباد) آزاد کشمیر ، سوات ، اپر اور لوئر دیر میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے ۔ بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دیں ۔ مظفر آباد ، باغ سمیت کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ حسین وادیوں میں پربتوں کی شہزادیوں کاحسن تو برفانی دوشالوں اور زیوارت سے دوچند ہو گیا ہے تاہم برفباری نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔ سوات میں دو دن سے جاری کے بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا اور دھوپ نکل آئی ہے تاہم موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے ۔ ادھر کالام ، مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ شدید برف باری کے باعث بند ہے اور لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوئر دیر ، دیر بالا اور گرد و نواح میں گزشتہ دو روز سے جاری برفباری کا سلسلہ رات گئے رک گیا ۔ موسم صاف اور سرد ہوگیا ، برفباری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں ، برفباری سے سرن ویلی ، تناول روڈ سمیت مختلف رابطہ سڑکیں بند اور بجلی بھی منقطع رہی ۔ کچے گھروں کی چھتیں ٹپکنے لگیں ۔ حویلیاں میں ہسپتال ، سکول بند رہے ۔ آزاد کشمیر میں برفباری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ برفباری سے مظفر آباد ، پونچھ ، باغ ، حویلی ، ہٹیاں ، ضلع نیلم کی زیادہ تر سڑکیں بند ہو گئیں ۔ بعض مقامات پر پانی پائپوں میں جم گیا ۔ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ گیس کی قلت ، لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے باعث لوگوں کو مشکلات سامنا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment