اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

 
ایمز ٹی وی (نکیال) پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جنرل ورکرز کنوشن جاری تھا ، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اسی دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
کنونشن کی سیکیورٹی پر موجود پولیس نے سیاسی کارکنوں کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کردیا اسی دوروان متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لے جاگیا تو طبی عملے نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ دوسرا شخص دوران علاج دم توڑ گیا تاہم اسپتال میں کئی زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے غنڈوں نے پر امن کارکنوں پر حملہ کرکے اپنی آمرانہ سوچ ظاہر کی، آج کا سانحہ نوازلیگ کے وزراء کی جانب سے وہاں جلسوں میں استعمال کی گئی اشتعال انگیز زبان کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازلیگ ہمارے کارکنوں پر اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کر سکے کیونکہ اس قسم کی سیاست کے اثرات سے وہ بھی بچ نہیں سکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment