جمعہ, 22 نومبر 2024


پی ٹی آئی نےاسلام نے تعلیم اور اساتذہ کو اہم مقام دیا ہے، عمران خان

 

ایمزٹی وی (پشاور)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کئے بغیر ان کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا ، شوکت خانم میں ایک سفارشی نہیں لگایا اور نہ کسی کی سفارش کی۔
ان کا کہنا تھا سسٹم کی درستی تک ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا اسلام نے تعلیم اور اساتذہ کو اہم مقام دیا ہے اوربین الاقوامی سطح پر ہماری یونیورسٹیوں مقابلہ کا سامنا ہے جس کے لئے مضبوط ادارے بنانا اور اساتذہ کو پرکشش تنخواہیں دینا ہو گا۔
انہوں نے کہااعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کرنا ہو گاطبقاتی تقسیم سے معاشرے میں امیرا ور غریب بچے پیدا ہوتے ہیں جن کو علم پیاس ہوتی ہے ان کو اوپر لانا ناگزیز ہوتا ہے ،قومی ترقی کیلئے بچوں پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی ،بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو سخت سزائیں دی جائینگی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment