پشاور: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صوابی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے تین روزہ آل پاکستان فن میلہ عنوان ارتکا (فن انقلاب) "کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا۔
جس میں ملک بھر کی مختلف جامعات سی250سے زائد طلباء و طالبات شریک ہیں۔
فیسٹیول میں فن و ثقافت، تھیٹر ڈرامے، فن خطاطی،مجسمہ سازی ،آرٹ اینڈ فیشن شوز، لائیو پینٹنگ اور فیشن ڈیزائننگ میں مختلف ماڈلز کی کیٹ وال شامل ہے ۔ میلے کے پہلے روز فن و ثقافت کے فروغ کا پیغام دینے کیلئے روزمرہ زندگی سے متعلق معاملات پر طلبہ نے تھیٹر ڈرامے پیش کیے جبکہ آرٹ اور کرافٹ کے ماڈل بھی دکھائے گئے جنہیں سامعین کی خوب توجہ حاصل رہی۔
فیسٹیول کے دوسرے روزکی تقریبات میں آج فیشن شو اور کیٹ واک کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف لباس کے ذریعے ثقافت کو پیش کیا جائے گا۔ آرٹ اینڈ فیشن فیسٹیول ایک رنگا رنگ تقریب ہے جس میں فیشن شوز، ماڈلز کی نمائش کیساتھ ساتھ فائن آرٹ ، فن خطاطی ، مجسمہ سازی اور لائیو پینٹنگ میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ فیسٹیول میں فن خطاطی کے مقابلوں میں طلبہ نے خطاطی اور پینٹنگز سمیت مختلف فن پاروں میں بھی اپنی مہارت پیش کی۔
اس موقع پرمنیجر ایونٹس خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی حسینہ شوکت کا کہنا تھاکہ فیسٹیول کے انعقادکا مقصد مختلف یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو اپنے ہنر کو پیش کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کیساتھ ساتھ ان کے فن کے حوالے سے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرانا ہے ۔