ھفتہ, 23 نومبر 2024


78 تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمہ درج!

ایمزٹی وی(پشاور)پشاورپولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کہتے ہیں کہ اگر سکیورٹی بہتر نہ ہوئی تومالکان کو گرفتارکیا جائے گا۔ پشاور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے آج پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اور ناقص انتظامات پر 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کےخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئےگئے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ اگرنجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مالکان کو گرفتارکیا جائے گا ۔ اورانہیں سکیورٹی آرڈیننس کے تحت ایک سال قید اور چالیس ہزار جرمانہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں ایک ہزار سے ذیادہ نجی تعلیمی ادارے ہیں۔ جن میں سے 50 فیصد کے سکیورٹی انتظامات پولیس ناقص قراردے چکی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment