ایمزٹی وی(خانیوال) پینسٹھ کلومیٹر طویل موٹروے پر بائیس ارب روپے لاگت آئے گی ، منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا
وزیراعظم نے شور کوٹ خانیوال موٹر وے سیکشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ وزیر اعظم کا منسوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کا آغاز کیا تو راستہ ہی موجود نہیں تھا ۔
خوشی ہے کہ مایوسی سے نکل کر قوم نے امید کی دنیا میں قدم رکھا ۔ ان کا کہنا تھا آج یہاں پر آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تیزی سے حل کر رہے ہیں ۔ ہم قوم کے ہر طبقے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا عوام کے لیے آنےوالے وقت میں کھاد کی قیمت مزید سستی کریں گے جس کے بعد کاشتکار بھی ملک میں خوشحالی کا مقام حاصل کر سکے گا ۔ پاکستان کی معیشت تیزی سےبہتری کی جانب جا رہی ہے ۔
ملک میں بجلی کی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم نے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے ۔ ہمارے منصوبوں سے فاصلے کم ہونگے،عوام کو فائدہ ہو گا ۔
چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا چین ہمارا قابل اعتماد اور بہترین دوست ہے ، پاک چین دوستی کی مثال پوری دنیا میں مشہور ہے