ایمزٹی وی(لاہور)گرفتار ہونے والے تینوں مسافر افغان باشندے ہیں ، جو لندن جا رہے تھے، مسافروں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے
لاہور میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ دو خواتین اور ایک بچے کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ مبینہ سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔
لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کی اور جعلی برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والے تینوں مسافر افغان باشندے ہیں ، جو لندن جا رہے تھے ۔
ملزمان میں وحیدہ مہد ،سبزہ گلنار اور ناصر خان شامل ہیں ۔ ایف آئی اے نے مبینہ سہولت کار ریحانہ مہدی زادہ کو بھی حراست میں لے لیا اورملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔
ایف آٰئی اےکی کارروائی جعلی پاسپورٹ پر سفر کی کوشش ناکام
Leave a comment