اتوار, 12 مئی 2024


دیہی معیشت میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے،شہبازشریف


ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ حکومت نے دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اربوں روپے کے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین محنتی اور جفاکش ہیں، دیہی معیشت کی ترقی میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے،زرعی شعبے میں 60 سے 70 فیصد افرادی قوت خواتین فراہم کرتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ منانے کامقصدمعاشرے کی تعمیر اورملک کی ترقی میں خواتین کے مثبت کردارکااعتراف کرناہے۔ان کاکہناتھاکہ دیہی خواتین گھر کےچھوٹے بڑے کاموں سے لے کر باہر کےکاموں تک مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں اور مویشی پالنے جیسے محنت طلب کاموں میں بھی مردوں کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment