اتوار, 28 اپریل 2024


سسٹم میں خرابی کی وجہ سے شتر مرغ کے بچے مر گئے


ایمزٹی وی(لاہور)ایئرپورٹ پر کسٹم کے آن لائن سسٹم میں خرابی سے شترمرغ کے درجن سے زائد بچے مرگئے، جنوبی افریقہ سے درآمد کیے گئے شترمرغ کے چار سو بچے کل سے ڈبوں میں بند ہیں۔امپورٹر کا کہنا ہے کہ لائیواسٹاک پر بھی کسٹم کا عملہ نرمی کےلیے تیار نہیں۔
نجی کمپنی کے مالک کے مطابق ان کی شپمنٹ آج صبح سات بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی، آن لائن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ڈیوٹی وصول نہیں کی گئی۔سسٹم ٹھیک ہونے تک بینک کا وقت ختم ہوچکا تھا جس کے باعث ڈیوٹی ادا نہیں کی جاسکی، شترمرغ جنوبی افریقہ سے روانہ کیے جانے کے وقت سے ڈبوں میں بند ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور درجن سے زائد بچے ہلاک ہوگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment