ھفتہ, 23 نومبر 2024


ملک میں بحران کے ذمہ دار نوازشریف ہے،جماعت اسلامی

ایمز ٹی وی ( لاہور ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملک میں بحران کے ذمہ دار نوازشریف اور ان کی ٹیم ہے جنہوں نے ہر معاملے کو مذاق سمجھا ۔ حالات کی درستگی کی کنجی وزیراعظم کے پاس ہے وہ ہمت کریں ، عدالتی کمیشن تشکیل دے دیں ،تمام بحرانوں کا حل نکل آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میںمیڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، امیر العظیم ، ذکر اللہ مجاہد ، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور قیصر شریف بھی موجود تھے ۔جماعت اسلامی اور اسلامک لائرز موومنٹ کے زیراہتمام 26 اکتوبر کو لاہور میں جیورسٹ کانفرنس ہوگی جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔ جماعت اسلامی 30 اکتوبر کو لاہور میں کرپشن کے خلاف مارچ کرے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment