ھفتہ, 23 نومبر 2024


سیاستدان گوادر کا دورہ کریں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو جاتی ہے

ایمز ٹی وی(لاہور) گوادر سے آئے طلبا نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے سامنے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ۔

گوادر سے آئے طلبا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خطاب کیا اور بعد میں طلبا نے انکے سامنے سوالوں کے امبار لگا دیے ۔


گوادر سے آئے طلبا نے وزیر اعلیٰ شہبازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا سن سن کر تھک چکے ہیں ۔ ” سی پیک گوادر میں بن رہا ہے مگر ترقی لاہور میں ہو رہی ہے “۔


طلبا نے مزید کہا کہ سیاستدان گوادر کا دورہ کریں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو جاتی ہے اور انکی واپسی کے بعد لوڈشیڈنگ دوبارہ سے شروع ہو جاتی ہے ۔”کپڑے استری کرنے کیلئے بھی بجلی نہیں ہوتی“۔


چینی زیان سیکھنے کیلئے گوادر کی بجائے پنجاب سے طلبا کو چین بھیجا گیا جو سراسر نا انصافی ہے جس پر وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ 10طلبا گوادر سے چین کا دورہ کریں گے ۔


شہبازشریف نے طلباکو بتایا کہ میٹرو بس سی پیک سے پہلے لاہور میں چل رہی تھی جبکہ سڑکوں کا جال اور دانش سکول بھی سی پیک منصوبے سے پہلے بنائے گئے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment