ھفتہ, 23 نومبر 2024


خواتین کے تحفظ کیلئے نئی موبائل فون ایپ

 

ایمز ٹی وی( پنجاب) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (پی ایس سی اے ) نے خواتین کے تحفظ کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرا دی ۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے صوبائی حکومت کے تعاون سے ایک ایسی موبائل فون ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس سے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ انڈرائیڈ بیس ایپلی کیشن ہے جو پلے سٹور پر پی ایس سی اے کے نام سے دستیاب ہے اور ایڈرائیڈ صارفین اسے باآسانی اپنے موبائل فون سے سرچ اور ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

ایپلی کیشن میں خواتین کے تحفظ کیلئے ایک بٹن دیا گیا ہے جو پی ایس سی ڈبلیو کی ہیلپ لائن نمبر 1043تک رسائی فراہم کرتی ہے جبکہ اس میں پولیس ، ٹریفک پولیس ، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں سے فوری رابطے کیلئے بھی بٹن فراہم کیے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ یہ ایپ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو کسی بھی تشدد کے واقعے سے متعلق آگاہی بھی فراہم کریگی جبکہ فور ی کارروائی کیلئے سافٹ ویئر صارف کی لوکیشن بھی واضح کریگا تاکہ تشددکی صورت میں ادارے فوری رسپانس کر سکیں.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment