اتوار, 24 نومبر 2024


چیئرمین سوئی ناردرن گیس کو نوٹس جاری

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وفاقی محتسب کو سوئی گیس بلوں کے خلاف آنے والی شکایات اور درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے

ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیاجبکہ چیئر مین سوئی ناردرن گیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

ہائیکورٹ کے روبرو دائر انٹراکورٹ اپیل میںوفاقی محتسب کے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے تحت وفاقی محتسب کو یو ٹیلیٹی بلوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف آنے والی درخواستوں کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے وفاقی محتسب کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنایا۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیاجائے۔جس پر عدالت نے وفاقی محتسب کو سوئی گیس بلوں کے خلاف آنے والی شکایات اور درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے چیئرمین سوئی ناردرن گیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment