ایمز ٹی وی(لاہور) ڈ یفنس اے کے علاقہ زیڈ بلا ک میں رواں ما ہ کی 23تاریخ کو ریسٹورنٹ میں ہو نے والے د ھما کے میں اہم انکشافا ت سامنے آئے ہیں۔ حکومت نے اپنی جان چھڑانے کے لئے اسے سیلنڈر دھماکہ قرار دیا ہے لیکن
۔منگل کے روز امدادی کاروائی کے دوران ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیس کے سیلنڈروں کو چھت سے اتارا جارہا ہے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ سیلنڈر پھٹنے سے یہ خوفناک دھماکہ ہوا ۔
دھماکے کے فوری بعد اس کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دھماکے کے فوری بعد پنجاب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ یہ تخریب کاری کی کاروائی نہیں تھی بلکہ ایک سیلنڈر دھماکہ تھا۔حادثے کے 24گھنٹے بعد پنجاب حکومت کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا تھاکہ یہ دہشتگردی کی کاروائی نہیں تھی اوردھماکہ سیلنڈروں کی وجہ سے ہوا۔سی ٹی ڈی اور ریسکیو سروسز کے عہدیداران کہتے رہے ہیں کہ صرف گیس سیلنڈروں سے اتنی بڑی تباہی ہوسکتی ہے جس میں 8افراد اپنی جان سے گئے اور تین درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے