ایمز ٹی وی(ملتان)چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان محمد عباس بخاری نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے آئندہ بجٹ میں تعلیم صحت انفراسٹرکچر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل جلال پورپیروالا اور شجاع آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے.
عوامی مقامات اورزیادہ آمدورفت والی جگہوں پر صاف پانی کی فراہمی کے لئے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں.
پرائمری اسکولوں میں سولر سسٹم اور بنیادی مراکز صحت میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کی آمدنی بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔