ایمزٹی وی(پنجاب)محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈی جی فرانزک لیب اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران کو نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعے کی تحقیق کرنے والی جے آئی ٹی ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق انکشافات پر مکمل تحقیقات کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ عمران کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹس ہیں اور ان میں سے اکثر غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس ہیں۔ اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے اینکر کو ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔