جمعہ, 22 نومبر 2024


جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو ارسال

 

ایمزٹی وی 

پولیس نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو پیش کردی ہے۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ چیفجسٹس کو پیش کردی جس کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے پولیس کو صبح 10 بج کر 45 منٹ پر آگاہ کیا گیا۔ پاکستان رینجرز کے شفٹ انچارج نائیک عبدالرزاق نے شکایت درج کروائی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز کے گھر کے مین گیٹ کے بالائی حصے پر گولی لگی، پنجاب فرانزک ایجنسی کو تجزیہ کرنے کے لیے بلایا گیا، جس نے تمام شواہد اور ریکارڈ کو محفوظ کرلیا، فرانزک ایجنسی اپنی رپورٹ پیر کے روز پیش کرے گی۔ ماڈل ٹائون میں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر دو بار فائرنگ ہوئی تھی۔ فائرنگ کے واقعات ہفتے کی شب 10:45 منٹ پر اور اتوار کی صبح 9:45 منٹ پر پیش آئے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور وہ صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment