ھفتہ, 23 نومبر 2024


قصور کی ننھی زینب کا قاتل عبرتناک انجام کو پہنچا، مجرم عمران علی کو پھانسی دے دی گئی

 

لاہور: قصور کی ننھی زینب کا قاتل اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا، مجرم عمران علی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ قصور کی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران علی کو صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا، اس دوران کوٹ لکھپت جیل کے پھانسی گھاٹ میں بھرپور انتظامات کیے گئے اور سیکیورٹی بھی سخت تھی ڈاکٹرز کی ٹیم نے درندہ صفت مجرم عمران علی کا پھانسی سے قبل طبی معائنہ بھی کیا تھا۔ مجرم عمران علی کی ورثاء سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی تھی، خاندان کے اٹھائیس افراد ڈیتھ سیل میں ملے تھے، مجرم کی لاش میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے ساتھ ورثا کے حوالے کردی .جائے گی۔ مجسٹریٹ عادل سرور کی موجودگی میں مجرم کو پھانسی دی گئی،

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment