ھفتہ, 23 نومبر 2024


قیصر امین بٹ نےخواجہ سعد رفیق کے لئےخطرےکی گھنٹی بجادی

لاہور: خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی قیصر امین بٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ مذید تفصیلات کے مطابق قیصر امین بٹ کو گزشتہ روز جمعہ کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کیا گیا جس میں انہوں نے پیراگون سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے ہامی بھری۔ قیصر امین بٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے مکمل ہوش و حواس میں بیان دے رہے ہیں؟ اور کیا انہیں نشہ آور ادویات تو استعمال نہیں کرائی گئیں ؟ جس پر قیصر امین بٹ نے کہا کہ وہ مکمل ہوش و حواس میں یہ بیان دے رہے ہیں۔قیصر امین بٹ نے مشروط طور پر وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھری اور کہا کہ اگر وہ گواہی دیتے ہیں تو پھر بعد کے معاملات میں ان کے تحفظ کا خیال رکھا جائے۔ قیصر امین بٹ نے نہ صرف پیراگون اسکینڈل میں اہم شخصیات کے نام لیے بلکہ یہ بھی بتایا کہ خواجہ برادران ہی پراگون سٹی کے بینفشری ہیں۔ وہ خواجہ برادران کو کیش کی صورت میں رقم دیتا رہا ہے۔خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ قیصر امین بٹ کو نشہ آور ادویات کھلا کر ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment