جمعہ, 22 نومبر 2024


کشمیرکی جدوجہد آزادی میں مودی نےنئی روح پھونک دی،عثمان بزدار

 
 
 
 
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی کی غلطی نے کشمیرکی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت بھی موجود تھے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی کی غلطی نے کشمیرکی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے، مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔
 
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پیلٹ گنز، کرفیو اور لاک ڈاؤن جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکے۔
 
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، مودی کو اپنےغیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پرمنہ کی کھانا پڑے گی۔
 
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
 
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
 
 
 
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment