جمعہ, 22 نومبر 2024


قومی یکساں نصاب پرتربیت نہ ہونےکیوجہ سےطلباکی تعلیمی کارکردگی متاثرہونےکاخدشہ

لاہور: اساتذہ کی تربیت یکساں نصاب کےحوالےسےتاحال شروع نہ ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ سلیبس صوبہ بھر کے پرائمری اسکولوں میں 35 لاکھ سے زائد طلبا کو پڑھایا جائے گالیکن اساتذہ کی قومی یکساں نصاب پر تربیت نہ ہونے کیوجہ سے پرائمری کے طلبا کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتاہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اساتذہ دس ماہ سے گھروں پر تھے ،چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو یکساں قومی نصاب پر تربیت دی جانی چاہیے تھی۔

اس حوالے سےا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سی ای اوز کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے اور
قومی یکساں نصاب پر اساتذہ کی تربیت کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment