لاہور: 5ہزار سے زائد غیررسمی اسکول پنجاب لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کےحوالےکرنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔
وفاق کے زیر اہتمام چلنے والے 5ہزار سے زائد غیر رسمی اسکول پنجاب کے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کےسپرد کرنے کے لیے ایک بار پھرکام شروع کردیاگیا۔
ان اسکولوں کی حوالگی کرنے سے قبل محکمہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان سکولوں کا وزٹ کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی تصدیق کے بعد انکشاف ہوا ہےکہ نوے فیصداسکولزموجود تھےجبکہ دس فیصداسکولوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔
لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رپورٹ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرائی گئی اور باقی رہ جانے والے اسکولوں کی ایک دفعہ پھر تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ۔
محکمہ لٹریسی کے حکام کا کہنا ہے کہ تصدیق کا کام ایک ماہ کے اندر اندرمکمل کرلیا جائے گا اور اگلے مالی سال سے یہ پانچ ہزار اسکول پنجاب کے حوالے کردیے جائیں گے ۔