جمعرات, 25 اپریل 2024


پنجاب کے16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنےکااعلان

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں24مئی سےاسکول کھولنے کااعلان کردیا۔

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ کورونا کیسزکو دیکھتے ہوئے پنجاب کے16اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

اسکول کھولے جانےوالےاضلاع میں بہاولپور، چکوال،چنیوٹ،حافظ آباد،جھنگ،جہلم ،قصور، منڈی بہائوالدین،ناروال،ننکانہ صاحب،پاک پتن،راجن پور،ساہیوال ،شکارپور،سیالکوٹ،وہاڑی شامل ہیں جبکہ باقی اضلاع کافیصلہ اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Image

درج ذیل اضلاع میں سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں 4 دن کے لئے کھلیں گے اسکولوں میں پیرسے 50 فیصدحاضری کے ساتھ متبادل دن میں طلبہ کوبلانےکی اجازت ہوگی۔ اسکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment