جمعہ, 22 نومبر 2024


ہمیں اپنےملک کوسرسبزکرنےکاعزم کرناہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےرکھ جھوک اسمارٹ جنگل کاافتتاح کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نےشیخوپورہ میں رکھ جھوک اسمارٹ جنگل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہمیں اپنے ملک کو سرسبز کرنے کا عزم کرنا ہے اور اپنی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں رکھ جھوک اسمارٹ جنگل کاافتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے 3 سال میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے، ہمیں اب 10کروڑ درخت اگانے ہیں،درخت اگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں خود جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، پاکستان سے جیسے جیسے جنگلات کا خاتمہ ہوا جانور بھی ناپید ہوتے چلے گئے، عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے، ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں، ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں، لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامناہے، اس شہر کو تباہ کیا گیا، لاہور میں میٹھا پانی تھا، لوگ نلکوں سے پانی پیتے تھے، لاہور میں ماحولیاتی تبدیلی سے پانی کا لیول نیچے جا رہا ہے۔

پہلی دفعہ منصوبہ بندی کرکے رکھ جھوک جنگل میں ایک کروڑ درخت لگائیں گے دنیا نے کورونا سے متعلق ہمارے اقدامات کو سراہا، اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اب سب اپنا رہے ہیں، اسمارٹ فوریسٹ کی مثال بھی پورے پاکستان میں دی جائے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں 10 ڈیمز تعمیر ہوں گے، دریائے راوی پر3 نئے بیراج بنائیں گے، دریائے راوی پر بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی، راوی پراجیکٹ لاہور کے لئے پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے، راوی پراجیکٹ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment