فیصل آباد : سرکاری اسکولوں میں طلبا کو کوروناویکسین لگانےکاآغاز ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں طلبا و طالبات کو کورونا سے بچائو کی فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے ، دوسری ڈوز 28 روز بعد لگائی جائے گی
ایسے طلبا جو اسکول میں کورونا سے بچائو کی ویکسین نہیں لگوا رہے ہیں انہیں اب ویکسین سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لانا ہو گا اور وہ کسی بھی سنٹر سے اپنے والدین کے ساتھ جا کر کورونا کی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
تاہم سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اب ا سکولوں میں زیر تعلیم تمام طلبا کو ویکسین لگوانا لازمی ہے جس کے بعد ہی وہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں گے ایسے طلباجن کے والدین نے اپنے بچوں کو اسکول میں ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دی انہیں چند دن کی مہلت دی جا رہی ہے اس دوران وہ ویکسی نیشن کروائیں اورا سکولوں میں سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔