جمعہ, 22 نومبر 2024


حکومت پنجاب اس سال ایک ارب روپےکے29142رحمت للعالمینؐ اسکالرشپ دےگی

پنجاب : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں گورنمنٹ وقارالنسا پوسٹ گر یجوایٹ کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکہناتھاکہ یونیورسٹی میں ابتدائی طورپر ایک ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گاجبکہ پہلے مرحلے میں 4فیکلیٹیز قائم کی جائیں گی ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی کو پنجاب کا مثالی شہر بنایا جائیگا۔ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں دوررس اور دیرپا تبدیلیاں لانے کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں ۔

ہم محض بلندوبانگ دعوے کرنے کے قائل نہیں بلکہ کام کر کے دکھاتے ہیں۔ حکومت پنجاب اس سال ایک ارب روپے کے 29142 رحمت للعالمینؐ اسکالر شپ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، اوکاڑہ یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف چکوال اور بہاؤالدین ذکریایونیورسٹی میں سیرت چیئر قائم ہوچکی ہے ۔ جس کے تحت محقیقین کو ریسرچ کیلئے معاونت فراہم کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment