جمعہ, 22 نومبر 2024


محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کےلئےبڑاقدم اٹھالیا

لاہور: پنجاب میں اسکول اساتذہ کےتبادلوں کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی۔

خواتین اساتذہ اور ہارڈ شپ کیسز والے اساتذہ کو سہولت دی جائے گی۔

گھر سے دور پچاس کلو میٹر جانے والے اساتذہ کو خصوصی نمبر دیے جائیں گے۔ تبادلے کے خواہشمند بیمار اساتذہ کو بھی ترجیحی دی جائے گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تبادلے کی پالیسی میں تبدیلی کے لیے وزیراعلی کو سمری بھجوا دی۔ جس میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے لیے بھی اجازت مانگ لی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment