لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت 25 واں کانووکیشن کا انعقاد جوہر ٹائون کیمپس لاہور میں منعقد کیا گیا۔
تقریب میں3799 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے تکنیکی مستقبل کے معماروں کے طور پر ، آپ کےپاس صنعتوں کو تشکیل دینے ، اصولوں میں خلل ڈالنے اور معاشرے کی بہتری میں حصہ ڈالنے کی طاقت ہے، انہوں نے طلبا کو نصیحت دی کی ایسا رہنما تلاس کریں جو انہیں سوچنے ،مزید علم حاصل کرنے اور غور وفکر کرنے کے طریقہ سکھائے، انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کےلئے ویژن ، مضبوط کردار، اخلاقی اقدار اور صبر کا دامن کبھی نہ چھوڑیں۔
چیئرمین یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر مراد نے فارغ التحصیل طلبا اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیسے ہی آپ علم اور ہنر سے آراستہ حقیقی دنیا میں قدم رکھیں گےپاکستان کا روشن مستقبل آپکی تشکیل میں آئےگا۔