لاہور : کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں 30واں سالانہ کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں 1700طلبا و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں جبکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 35 طلباکو کیمپس اور انسٹیٹیوٹ کے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے دیئےگئے۔تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی فائونڈنگ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر جنید زید ی،ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر اور ڈائریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس ڈاکٹر سید اسدحسین شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر جنید زید ی کہا تھا کہ ماں باپ کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔یہ طلبہ ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ طلبا اپنے ماں باپ اور ملک کانام روشن کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجدقمر نے کہا کہ علم کی بدولت ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، آپ سب قوم کا مستقبل ہیں، اپنی کامیابیوں میں والدین کی بے پناہ قربانیوں کو کبھی نہ بھولیں ، انکی وجہ سے ہی آج آپ اس مقام پر ہیں۔