بدھ, 08 جنوری 2025


ویان مولڈرکےدرمیان ٹیسٹ میچ کےدوران تلخ کلامی کی ویڈیومنظرِعام پرآگئی

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور جنوبی افریقا کے بولر ویان مولڈر کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ کلامی کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا۔

بابر اعظم کو جب ویان مولڈر نے گیند کرائی تو بابر نے گیند روک دی، مولڈر بھاگ کے آئے اور انہوں نے نے بال وکٹ کے بجائے وکٹ سے کافی فاصلے پر کھڑے بابرکو دے ماری، بولر کی اس حرکت پر بابر اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے۔

بابراعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اُنہیں بال کس طرف پھینکنی چاہیے تھی۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقا کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آ کر صورتحال کو سنبھالا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment