منگل, 07 جنوری 2025


کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےاپنےسابق کپتان سرفرازاحمدکوریلیزکردیا

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز اور سابق چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز نے اپنے سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کردیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کیلئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، محمد عامر( مینٹور)، رائلے روسو ( تینوں ڈائمنڈ ) اکیل حسین، سعود شکیل ( برانڈ ایمبیسڈر ) محمد وسیم جونیئر ( تینوں گولڈ ) خواجہ محمد نافع اور عثمان طارق (دونوں سلور ) شامل ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ایڈیشن میں فرنچائز کیلئے سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے تھے جبکہ سرفراز کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے فرنچائز نے خاموشی سے قیادت کے فرائض سے انہیں ہٹادیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ پہلی مرتبہ ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل ٹین کیلئے 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ سائن کیا ہے، ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment