ھفتہ, 23 نومبر 2024


کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا پروفیسر گرفتار!

ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ) نے پنجاب یونیورسٹی کے 2 فیکلٹی ممبران اور ایک طالب علم کو یونیورسٹی میں چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا. ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر عامر سعید، بوائز ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیکچرار عمر نواب اور لاء کالج میں ساتویں سیمسٹر میں زیر تعلیم وقار کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا.عامر سعید کو میل ٹیچرز ہاسٹل سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھے جبکہ عمر نواب کو بوائز ہاسٹل کے قریب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا. دوسری جانب طالب علم وقار کو یونیورسٹی سے حراست میں لیا گیا.سی ٹی ڈی کے مطابق حراست میں لیے گئے تینوں افراد پر کالعدم سپاہِ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) کے ساتھ ملوث ہونے کا شبہ ہے.گذشتہ ہفتے بھی پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم حزب التحریر سے مبینہ روابط کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو گرفتار کیا تھا.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment