اتوار, 24 نومبر 2024


چوہدری نثار کے قافلے کو بم سے اڑانے کی مبینہ کوشش ناکام

ایمز ٹی وی (پنجاب) لاہور پولیس نے لاہور کے علاقے کینال روڈ ہنجروال کےقریب سے چھ کلو وزنی بم برآمد کیا ہے،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکچھ دیرپہلےیہاں سےگزرے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دہشت گردوں کو کسی وی آئی پی مومنٹ کاانتظارتھا۔ پولیس کے مطابق بم کا وزن چھ کلو تھا بم کو ریکورکرکے ناکارہ بنادیا گیاہے۔ پولیس نےمعمول کےگشت کےدوران بم ریکورکیا۔ ذرائع کےمطابق جس جگہ سے بم بر آمد ہوا وہاں سے کچھ دیر قبل چودھری نثار گزرے تھے۔ وزیر داخلہ چودھری نثارکو موٹروےسے اسلام آباد جانا تھا، ذرائع کے مطابق پولیس اس پہلوپربھی غورکررہی ہے کہ کہیں دہشت گردوں کا نشانہ چوہدری نثارتونہیں تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment