ھفتہ, 23 نومبر 2024


پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے لڑکے کی ناک کاٹ دی۔

ایمز ٹی وی (رحیم یار خان) رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی لڑکی کے بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے ناک کاٹ دی ۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ظاہرپیرکےقریب موضع لاڑاں میں پیش آیا ۔ غیرت کے نام پر محمداجمل نامی شخص نےاپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے پسند کی شادی کرنے والے 30 سالہ نوجوان رجب علی پرتشدد کیا اوراس کی ناک کاٹ کرفرار ہوگئے ۔ نوجوان کوتشویشناک حالت میں خان پور سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment