جمعہ, 22 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری سمیت 50 افراد سانحہ ماڈل ٹاؤن'واقعے کے ذمہ دار قرار،

ایمزٹی وی (لاہور)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آر پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے محکمہ پراسیکیوشن نے انسداد دہشت گردی  کی عدالت میں 8 صفحات پر مشتمل چالان پیش کیا جس میں واقعے کا ذمہ دار پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور سمیت 50 افراد کو ٹھہرایا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ خرام نواز گنڈاپور سمیت 7 ایسے افراد ہیں جو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ماڈل ٹاؤن لاہورمیں17 جون کو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر سے بیرئیر ہٹانے کے معاملے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں  14 افراد جاں بحق جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment