جمعہ, 22 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


تھرپارکر میں بیماری اور بھوک سے اموات کا سلسلہ جاری ،ہلاکتیں 117 ہو گئیں

 ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر میں بیماری اور بھوک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، آج بھی ایک بچے کی ہلاکت کے بعد پچپن روز میں ہلاکتیں 117 ہو گئیں ۔  طبی سہولیات کی عدم فراہمی بھی بچوں کی جان کی دشمن بنی ہے ۔ سیکڑوں دیہات میں لوگ بھوکے اور پیاسے ہیں تاہم انتظامیہ گندم تقسیم کرنے میں بری طرح ناکام ہے ، کئی گاؤں میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے ۔ امدادی اشیاء پانی ، خوراک اور دواؤں کے منتظر بے بس لوگوں کا صبر جواب دے دیا اور چھاچھرو کے متاثرہ لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ ریلیف کی گندم کو ملی بھگت سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment